میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو وزیر اعظم اور صدر کی مبارکباد ،انعام کا اعلان

میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو وزیر اعظم اور صدر کی مبارکباد ،انعام کا اعلان

ایک نیوز: ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن ارشد ندیم کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے جبکہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ نے ندیم احمد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

رپورٹ  کے مطابق ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن ارشد ندیم آج رات وطن پہنچیں گے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کے لیے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔وطن واپسی پر ارشد کے بھرپور استقبال کی تیاریاں، اتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیدار اور دوست احباب استقبال کریں گے،  ارشد ندیم  کے گھر میں خوشی کا سماں  ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693208715-1024.mp4

وزیر اعظم نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان کیلئے کتنا خوشی کا لمحہ ہے۔ ارشد ندیم نے اپنی بہترین کھیلوں کی مہارت پر قوم کو خوش اور فخر سے دوچار کیا ہے۔

  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ صدر  مملکت کا کہنا ہےکہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے پہلا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔آپ نے کھیل کے میدان میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ، آپ قوم کا فخر ہیں، ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ مستقبل میں بھی کھیل کے میدان میں آپ کی کامیابی کیلئے دعاگو رہیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کوئی میڈل حاصل کیا ہے۔