اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں کہاں گئے تمہارے ہیلی کاپٹر  ؟ حافظ سعد رضوی

اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں کہاں گئے تمہارے ہیلی کاپٹر  ؟ حافظ سعد رضوی

ایک نیوز نیوز: تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی  ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر  شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں کہ کہاں گئے وہ ہیلی کاپٹر  جو عیاش حکمران صرف اپنے لئے دن رات استعمال کرتے ہیں ؟ سیلابی پانی میں پھنسے بے یارو مددگار افراد کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹر کیوں نہیں پہنچے ؟

واضح رہے کہ امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی اس وقت ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

اس موقع پر سعد رضوی نے متاثرین سے گفتگو بھی کی۔ معزز ین علاقہ کا کہنا تھا کہ یہاں پر جلدی امراض پھیل رہے ہیں۔ فوری ادویات کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے ہماری عورتوں کو پردہ اور چھت ملنی چاہیے۔

جس پر سعد رضوی نے کہا  اس علاقے میں ہم 5 میڈیکل کیمپ لگارہے ہیں جہاں 24 گھنٹے ڈاکٹرز موجود ہوں گے اور تمام ادویات مفت ملیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں ٹینٹ ،خیمے بھی پہنچائے جارہے ہیں۔ انشاءاللہ کو ئی بھی بغیر چھت کے نہیں سوئے گا۔ سب کو تین وقت کا کھانا بھی ملے گا۔ جانوروں کیلئے خصوصی طور پر خشک چارے اور ادویات کا بندوبست کیا جائے گا۔