سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
کیپشن: Former Chief Minister Pervaiz Elahi's condition is unwell, shifted to hospital

ایک نیوز:سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی طبیعت ناسازہونےکی وجہ سےہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق چودھری پرویزالٰہی کومیڈیکل چیک اپ کیلئےپمزہسپتال منتقل کیاگیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کاسی ٹی سکین اورایچ آرسی ٹی سکین کیاجائےگا،پرویزالٰہی کوسانس کی تکلیف اورجسم میں دردکی شکایت ہے۔

ذرائع کےمطابق سابق وزیراعلیٰ چندروزقبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوئے تھے، چودھری پرویزالٰہی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔