سپر ٹیکس نفاذ پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

lahore high court
کیپشن: lahore high court
سورس: google

ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ کا سپر ٹیکس کے نفاذ پربڑا فیصلہ، جسٹس جواد حسن نے سپر ٹیکس 2022 کے نفاذ کو قانونی قرار دے دیا۔۔بنکنگ سمیت 16 سیکٹرز کا سپر ٹیکس ریٹ 10 سے کم کر کہ 4 فیصد کردیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے 350 سے زائد محفوظ درخواستوں پر فیصلہ سنایا ۔جسٹس جواد حسن نے 36 صفحات پر مشتمل فیصلے کو عدالتی نظیر قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے 12 اپریل 2023 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست گزاروں کیجانب سے ایڈووکیٹ محسن ورک سمیت دیگر نے دلائل دئیے۔ 

جسٹس جواد حسن نے سپر ٹیکس کودس فیصد سے کم کرکے چار فیصد کردیا جبکہ عدالت نے سولہ سیکٹرز میں شامل بڑی کمپنیوں پر سپر ٹیکس کےنفاذ کو درست قرار دےدیا۔

جسٹس جواد حسن نے 30صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 300ملین سے زائد آمدن والی بڑی کمپنیوں پر سپر ٹیکس کا نفاذ درست ہے۔ تاہم قانون کےتحت سپر ٹیکس چار فیصد سے زائد لاگو ہی نہیں ہوسکتا۔

عدالت نے قراردیا ہے کہ سپرٹیکس اضافی ٹیکس ہے جو صرف  کم ازکم ایک فیصد اور زیادہ سے زیادہ چار فیصد تک لاگو ہوسکتاہے۔پاکستان کو 30جون سے پہلے ٹیکس ریکوری کرنا لازم تھااسی لئے عدالت نے فیصلہ سنایا۔