میراٹرائل روزانہ،نواز،زرداری اوپن اینڈ شٹ کیسزکو کوئی نہیں پوچھتا،عمران خان

میراٹرائل روزانہ،نواز،زرداری اوپن اینڈ شٹ کیسزکو کوئی نہیں پوچھتا،عمران خان
کیپشن: میراٹرائل روزانہ،نواز،زرداری اوپن اینڈ شٹ کیسزکو کوئی نہیں پوچھتا،عمران خان

ایک نیوز: عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف مفرور ہے اسکو ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے،میں 6 ماہ سے جیل میں ہوں ،ہمارا حق چھینا جارہا ہے ہماری نمائندگی سرکاری وکیل کیسے کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی نے کل کہا ہے انہوں نے سائفر کیس کا فیصلہ 5 فروری تک دینا ہے۔نجم سیٹھی جو کہہ رہا ہے اسکا مطلب میچ فکس ہے۔نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز اوپن اینڈ شٹ ہیں انکو کوئی نہیں پوچھتا۔میرے کیسز کا ٹرائل روزانہ ہورہا ہے۔

صحافی نے سوال  کیا کہ آپ کے وکلاء پیش نہیں ہورہے گواہوں پر جرح سے مسلسل التواء مانگا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے بیشتر وکلاء الیکشن کیمپین میں ہیں کیسز بھی بہت زیادہ ہیں کیسے پیش ہونگے۔ہماری انسانی حقوق سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں ہے اسکو نہیں سنا جارہا۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ صدر مملکت سے انسانی حقوق کی درخواست بارے کیوں نہیں بات کررہے۔

عمران خان نے کہا کہ عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا،نواز شریف ویگو ڈالے سے امید لگائے بیٹھا ہے وہ اسکو الیکشن جتوائیں گے۔نواز شریف مفرور ہے اسکو ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے،میں 6 ماہ سے جیل میں ہوں میری پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ہمارا حق چھینا جارہا ہے ہماری نمائندگی سرکاری وکیل کیسے کرسکتے ہیں۔