جج محمد بشیر نےچھٹی منظور نہ ہونےپردرخواست واپس لے لی

جج محمد بشیر نےچھٹی منظور نہ ہونےپردرخواست واپس لے لی
کیپشن: جج محمد بشیر نےچھٹی منظور نہ ہونےپردرخواست واپس لے لی

ایک نیوز: احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے رخصت پر جانے کی اپنی درخواست منظور نہ کیے جانے پر واپس لے لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے جج محمد بشیر کی رخصت پر جانے کی درخواست منظور نہیں کی، جس پر انہوں نے اپنی چھٹی کی درخواست واپس لے لی۔

14 مارچ 2024ء کو ریٹائر ہونے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 20 جنوری کو اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط لکھا تھا۔انہوں نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک طبیعت ناسازی کے باعث رخصت کی درخواست دی تھی۔

 جج محمد بشیر نے خط میں کہا تھا کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔

خیال رہے کہ جج محمد بشیر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دو ریفرنسز پر سماعت کر رہے ہیں۔

 چند دن قبل جج محمد بشیر کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں جیل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں معلوم ہوا کہ بلڈ پریشر شوٹ کرنے کی وجہ سے ان کی طبعیت ناساز ہوئی۔

جج محمد بشیر مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ 2024ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔