ماں کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے بیٹی  کی اسپتال میں شادی

ماں کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے بیٹی  کی اسپتال میں شادی
کیپشن: Daughter's hospital wedding to fulfill mother's last wish(file photo)

 ایک نیوز نیوز : بہار کے شہر گیا میں واقع ایک سرکاری اسپتال میں شادی کا انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔  جہاں بیٹی نے آخری سانسیں لیتی ماں کی خواہش پوری کردی۔

تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ کالونی میں واقع اسپتال میں زیرعلاج پونم نے اپنے اہل خانہ کے سامنے گزارش کی کہ ان کی آخری خواہش ہے وہ اپنی بیٹی چاندنی کا ہاتھ پیلا ہوتے ہوئے اور مانگ میں سندور بھرتے ہوئے دیکھیں۔

 یاد رہے چاندنی کی شادی گروا تھانہ علاقہ کے سلیم پور گاؤں کے باشندہ ودیوت کمار کے بیٹے سمت گورو کے ساتھ طے ہو چکی تھی۔ دونوں کی منگنی کی رسم کے لیے 26 دسمبر کی تاریخ مقرر ہوئی تھی۔ جب پونم نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کیا تو سمت کے گھر والوں کو بتایا گیا۔  جس کے بعد دونوں خاندانوں نے آپسی اتفاق سے پونم کی آخری خواہش پورا کرنے کے لیے اسپتال میں ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ شادی میں کوئی ہنگامہ نہیں ہوا اور انتہائی سادگی کے ساتھ دولہا و دلہن نے ایک دوسرے کو ’وَر مالا‘ پہنائی اور پھر دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اس دوران دونوں فریقین کے دو چار لوگ ہی موجود تھے۔