پی ایچ ڈی کا طالب علم بھارتی ڈانسر امریکا میں قتل

پی ایچ ڈی کا طالب علم بھارتی ڈانسر امریکا میں قتل
کیپشن: پی ایچ ڈی کا طالب علم بھارتی ڈانسر امریکا میں قتل

ویب ڈیسک:امریکا میں بھارت کے کلاسیکل ڈانسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کلاسیکل ڈانسر امرناتھ گھوش کا تعلق کولکتہ سے تھا اور وہ امریکی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم  تھے۔
رپورٹس کے مطابق امرناتھ گھوش شام کو چہل قدمی کے لیے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ امرناتھ گھوش کے والد بچپن میں چل بسے تھے جبکہ والدہ کا انتقال 3 سال قبل ہوا تھا۔