دنیا گھومنے والی غیر ملکی خاتون سے بھارت میں زیادتی 

 دنیا گھومنے والی غیر ملکی خاتون سے بھارت میں زیادتی 
کیپشن:  دنیا گھومنے والی غیر ملکی خاتون سے بھارت میں زیادتی 

ویب ڈیسک: بھارت میں موٹر سائیکل پر ورلڈ ٹور کرنے والی ہسپانوی خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا میں پیش آیا جہاں یہ جوڑا ایک خیمے میں رات گزارنے کے لیے رکا تھا۔ ملزمان نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی اور اسکے شوہر کو زدوکوب کیا، بعدازاں انکا سامان اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔
 پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ رات 11 بجے کے قریب گشت پر مامور پولیس وین تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی جسے علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے کرماہاٹ کے قریب ایک جنگلاتی علاقے میں کیمپ لگایا تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق گینگ ریپ کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔