سعودی فرمانرواؤں کےمعمرترین مترجم منصور الخریجی انتقال کرگئے

سعودی فرمانرواؤں کےمعمرترین مترجم منصور الخریجی انتقال کرگئے
کیپشن: Mansoor al-Khariji, the oldest translator of the Saudi rulers, passed away

ایک نیوز:شاہی خاندان کے ساتھ بطور مترجم خدمات انجام دینے والے منصور الخریجی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رپورٹ کےمطابق الخریجی1935کوشام کےقصبےالقریتین میں پیداہوئے، وہ اپنے چھ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پرتھے ،کم عمری میں ان کےوالدکاانتقال ہوگیاتھا، اس لیے ان کے چچا محمد المعجل نے ان کی پرورش کی۔
رپورٹ کےمطابق انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم شام میں مکمل کی۔ پھر اپنے خاندان کے ساتھ اپنے چچا الخریجی کی رہائش گاہ پر مدینہ منورہ منتقل ہو گئے۔
شاہی دربار میں اپنے کام کاآغاز الخریجی نے شاہ فیصل کے ساتھ اپنے سب سے اہم اور طویل ترین غیر ملکی دوروں میں سے ایک پر سفر کیا۔
دورے میں شاہ فیصل نے تہران اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کیا، جس کا اختتام واشنگٹن اور پیرس میں ہوا۔ انہوں نے مسلم افریقی ممالک کے دورے میں بھی ان کے ساتھ سفر کیا۔
شاہ فیصل کی وفات کے بعد انہوں نے شاہ خالد کے ساتھ، پھر شاہ فہد کے ساتھ کام کیا۔ بعد میں ایک چوتھائی صدی تک ان کا سعودی عرب کے شاہی دربار سے گہرا تعلق رہا۔