ایچی سن کالج کےپرنسپل کا استعفیٰ :گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج

ایچی سن کالج کےپرنسپل کا استعفیٰ :گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج
کیپشن: ایچی سن کالج کےپرنسپل کا استعفیٰ :گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج

ایک نیوز :گورنر ہاؤس کے باہر پرنسپل ایچ ای سن مائیکل تھامسن کے حق میں طلبا کے والدین نے احتجاج کیا ۔

تفصیلات کےمطابق احتجاج میں طلبا کے والدین  کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مظاہرین  نے واقعے کیخلاف اور پرنسپل کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ  ایچی سن کالج میں سیاسی مداخلت بندکی جائے ، کالج میں سیاسی بنیادوں کی بجائے اصولوں پر فیصلے کیا جائے ۔ا س موقع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی ،واٹر کنینن اور بیریئرز بھی ان کے پاس تھے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچی سن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دیدیا ،گورنرپنجاب کی جانب سے ایچی سن کالج کو احدچیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنےکا حکم دیدیا،پرنسپل کےانکارپرگورنر ہاوس نےفیس معاف کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،پرنسپل ایچی سن کالج نےاحتجاجاًپاکستان سے واپس جانے کا اعلان کردیا۔

احد چیمہ کےاہلخانہ نے اسلام آبادمنتقلی کےباعث چھٹیوں کے دوران فیس نہ لینےکی درخواست دی،پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن نے فیس معافی کی درخواست مستردکی،گورنرہاوس سیکریٹریٹ نےاختیارات استعمال کرتےہوئے فیس معاف کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔