آرمی چیف کو سعودی عرب کی جانب سے "کنگ عبدالعزیز میڈل" سے نوازے جانے پر وزیر اعظم کی مبارکباد

آرمی چیف کو سعودی عرب کی جانب سے
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد ،وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کی جانب سے کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازے جانے پر مبارکباد پیش کی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ مسلح افواج اور عوام کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ، سعودی عرب کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی سمجھتے ہیں اور دو طرفہ تعقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔



خیال رہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے پر پہنچے جہاں ولی عہد محمد بن سلمان نے ملاقات میں انہیں سعودی مملکت کے اعلیٰ ترین اعزاز "کنگ عبدالعزیز آف ایکسیلینٹ کلاس "سے نوازا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،عسکری اورباہمی دلچسپی کےامورپرگفتگو کی گئی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کےسینئرحکام بھی موجودتھے۔