برطانیہ کے بادشاہ چارلس اسپتال داخل

برطانیہ کے بادشاہ چارلس اسپتال داخل
کیپشن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس اسپتال داخل

ویب ڈیسک :برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو  پروسٹیٹ سرجری کے لیے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔

 ترجمان شاہی محل کے مطابق کنگ چارلس کو کلرینس ہاؤس سے لندن کے ایک اسپتال کے میں داخل کر دیا گیا ہے  جہاں ان کا پروسٹیٹ کا آپریشن ہو گا،بادشاہ کو مغربی لندن کے نجی لندن کلینک میں اپنی اہلیہ ملکہ کیملا کے ساتھ آتے ہوئے دکھایا گیا تھا،ویلز کی شہزادی کیٹ بھی گزشتہ ہفتے پیٹ کی سرجری کروانے کے بعد علاج کروا  رہی ہیں۔کنگ چارلس نے اپنے علاج سے پہلے شہزادی کیٹ سے ملاقات کی تھی۔ترجمان شاہی محل نےیہ بتانے سے گریز کیا کہ بادشاہ کب تک ہسپتال میں رہیں گے ،کنگ چارلس کی  عوامی مصروفیات کوانکے صحت یاب ہونے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔