پاکستان کا ڈیفالٹ کا خطرہ 10 فیصد سے بھی کم رہ گیا، اسحاق ڈار

پاکستان کا ڈیفالٹ کا خطرہ 10 فیصد سے بھی کم رہ گیا، اسحاق ڈار
کیپشن: Pakistan's risk of default drops to less than 10 percent, Ishaq Dar(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ 10 فیصد سے کم کی سطح پر آگیا ہے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ اس کے برعکس ایک مقامی سیاسی رہنما کے جھوٹے پراپیگنڈے کے مطابق یہ خطرہ 93 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ 

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی تمام ادائیگیاں بروقت کرے گا۔