یوٹرن لو اور پارلیمنٹ واپس آجاؤ، احسن اقبال کا عمران خان کو مشورہ

یوٹرن لو اور پارلیمنٹ واپس آجاؤ، احسن اقبال کا عمران خان کو مشورہ
کیپشن: Take Utern and come back to Parliament, Ahsan Iqbal advises Imran Khan(file photo)

ایک نیوز نیوز: سینئر لیگی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے عمران خان کو یوٹرن لینے کا مشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان صاحب ایک اور یوٹرن لیں اور واپس پارلیمنٹ آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور امریکا کے مقابلے میں پہلے ہی یوٹرن لے چکے ہیں۔ 

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مس فائر کرجائے گا۔ واضح کرتا ہوں کہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔ پرانی مردم شماری پر انتخابات متنازع ہوجائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد ملک میں استحکام جبکہ عمران خان کی سیاست ڈیفالٹ کررہی ہے۔ اس وقت مہنگائی عالمی مسئلہ ہے۔ ملکی معیشت کے بحران کا شکار ہونے میں زیادہ صداقت نہیں۔ 

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نکلنے کیلئے پاکستان کو 16 ارب ڈالر درکار ہیں۔ ڈونرز کانفرنس آئندہ سال پہلے ماہ منعقد کی جائے گی۔ 

انہوں نے اعلان کیا کہ ملکی برآمدات 32 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔