اسرائیل کا حملہ،جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھی ایرانی کمانڈر جاں بحق

اسرائیل کا حملہ،جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھی ایرانی کمانڈر جاں بحق
کیپشن: اسرائیل کا حملہ،جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھی ایرانی کمانڈر جاں بحق

ویب ڈیسک :شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسدران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید رضا موسوی جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق میں زینبیا ضلع کے قریب فضائی حملہ کیا جس میں  پاسدران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر  جنرل سید رضا موسوی جاں بحق ہوئے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق دمشق میں ایرانی کمانڈر اسرائیلی حملےمیں جاں بحق ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اسرائیل سینئر ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کی قیمت چکائے گا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ میجر جنرل رضا موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے، اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔