ورلڈکپ کا شیڈول کب جاری ہوگا؟تاریخ کا اعلان

ورلڈکپ کا شیڈول کب جاری ہوگا؟تاریخ کا اعلان

ایک نیوز:  آئی سی سی نے ورلڈکپ شیڈول کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی  کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق آئی سی سی میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان 27 جون کو ہوگا۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ کا شیڈول دن گیارہ بجے ہوگا۔   شیڈول ورلڈکپ کے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر سامنے لایا جاسکتا ہے۔ 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز سے 100 دن کا کاؤنٹ ڈاؤن 27 جون سے شروع ہوگا۔ شیڈول میں تاخیر پاکستان کی طرف سے چند وینیوز پر اعترضات کی وجہ سے ہوئی ہے۔اس سے قبل شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر جاری ہونا تھا جو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈکپ کے وینیوز کی پاکستانی تبدیلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

پاکستان کی طرف سے دی جانے والی درخواست انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی دونوں نے مسترد کی۔ وینیوز کی تبدیلی مسترد کرنے کا فیصلہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی حکام کے درمیان میٹنگ میں کیا گیا۔آئی سی سی نے اپنے متفقہ فیصلے سے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا۔پی سی بی نے چنئی اور بنگلورو کے میچز کے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی، پاکستان کا چنئی میں افغانستان جبکہ بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف میچ شیڈول تھا۔

پاکستان کا ورلڈ کپ کا عارضی شیڈول

6 اکتوبر - حیدرآباد میں کوالیفائر کے ساتھ مقابلہ

12 اکتوبر - حیدرآباد میں کوالیفائر کے ساتھ مقابلہ

15 اکتوبر - احمد آباد میں بمقابلہ بھارت

20 اکتوبر - بنگلورو میں بمقابلہ آسٹریلیا

23 اکتوبر - چنئی میں افغانستان کیساتھ مد مقابل

27 اکتوبر - چنئی میں بمقابلہ جنوبی افریقہ

31 اکتوبر - بنگلہ دیش بمقابلہ کولکتہ

5 نومبر - بمقابلہ نیوزی لینڈ بنگلورو

12 نومبر - کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف