پاک آئرلینڈٹی20سیریز کاآغاز کل ہوگا،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاک آئرلینڈٹی20سیریز کاآغاز کل ہوگا،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
کیپشن: پاک آئرلینڈٹی20سیریز کاآغاز کل ہوگا،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ایک نیوز: پاکستان اور آئرلینڈ ٹی20سیریز کا آغاز کل ہوگا ۔ٹی20سیریز کی  ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ۔

ڈبلن میں پریکٹس سیشن کے دروان دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کل سے شروع ہوگی۔ قومی شاہینوں نے پہلے میچ کے لیے جم کر پریکٹس سیشن کیا۔

 ہیڈکوچ اظہر محمود کاکہنا ہے کہ میزبان ٹیم اپنے ہوم گراونڈ پر آسان حریف نہیں، ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس تیاری کا اچھا موقع ہے ۔ آئرلینڈ ٹیم کو مختصر فارمیٹ کا تجربہ حاصل ہے اسے آسان حریف نہ سمجھا جائے، ہمیں اپنی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

انگلینڈ سے آل راونڈر شاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کر لیا جبکہ فاسٹ باولر محمد عامر کے ویزہ کا مسئلہ بھی حل ہو گیا، جلد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

  پاکستان اور آئر لینڈ  کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ بارہ اور تیسرا میچ چودہ مئی کو کھیلا جائیگا۔