سربراہ پاک فضائیہ کی حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

 سربراہ پاک فضائیہ کی حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

ایک نیوز: سربراہ پاک فضائیہ نےحمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔

رپورٹ ے مطابق حمزہ خان نے آسٹریلیا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مصر کے محمد زکریا کو 3-1 کے اسکور سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ ائیر چیف نے 37 برس بعد ٹائٹل پاکستان واپس لانے پر نوجوان چیمپئن کو مبارکباد دی۔ 

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کاکہنا ہےکہ فتح نے 1986ء میں جان شیر خان کی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں فتح کی یاد تازہ کر دی۔ یہ جیت اسکواش کے کھیل میں پاکستان کی ایک شاندار واپسی ہے۔پوری قوم کو حمزہ خان کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے جس نے اسکواش کے کھیل میں سبز ہلالی پرچم سربلند کیا۔پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک میں اسکواش کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ائیر چیف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ، پی ایس ایف کے شانہ بشانہ قوم کے لیئے ایسی مزید  فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس مقصد کے لیئے  بہترین صلاحیتوں  کے حامل نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھے گی۔ائیر چیف کی نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت اور کوچنگ کی سہولیات فراہم کرنے پر کوچنگ سٹاف کی محنت کی تعریف کی۔ 

 ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ اسکواش کے کھیل میں پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ بہال کرنے کے لیے پی ایس ایف انتظامیہ کی جانب سے کی گئی بھرپور کوششیں قابل تعریف ہیں۔