واٹس ایپ کے تھرڈ پارٹی چیٹ آپشن کی آزمائش 

واٹس ایپ کے تھرڈ پارٹی چیٹ آپشن کی آزمائش 
کیپشن: واٹس ایپ کے تھرڈ پارٹی چیٹ آپشن کی آزمائش 

ویب ڈیسک: واٹس ایپ پر یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے تھرڈ پارٹی چیٹ آپشن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
واٹس ایپ میں بہت جلد ایسے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جس کا صارفین نے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔یہ واٹس ایپ کا ایسا فیچر ہے جس کے ذریعے صارفین دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام اور سگنل وغیرہ پر بھی دوستوں سے چیٹ کر سکیں گے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر کا اشارہ دیا گیا ہے۔
یورپ میں واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارمز ہیں مگر نئے یورپی قانون کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چیٹ انٹرپورٹ ایبلٹی کو ممکن بنانا ہوگا۔
واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ میٹا کی جانب سے فیس بک میسنجر میں بھی کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔