عام انتخابات : ٹک ٹاک کا سیاسی اشتہارات اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کی روک تھام کیلئے اقدامات

عام انتخابات : ٹک ٹاک کا سیاسی اشتہارات اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کی روک تھام کیلئے اقدامات
کیپشن: عام انتخابات : ٹک ٹاک کا سیاسی اشتہارات اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کی روک تھام کیلئے اقدامات

ویب ڈیسک : معروف آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے عام انتخابات کےدوران جھوٹی، گمراہ کن معلومات، خبریں پھیلانے، نفرت انگیز تقاریر کے مسئلے سے نپٹنے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابقمعروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں سوشل میڈیا مواد کے ذریعے جھوٹی، گمراہ کن معلومات، خبریں پھیلانے، نفرت انگیز تقاریر ، ووٹنگ کا عمل پسپا کرنے، ووٹرز کو دھمکانے یا تشدد پر اکسانے والے جیسے مسائل کی بیخ کنی کے لیے نئی پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق عام انتخابات کے دوران ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم سے فنڈنگ، اشتہارات ومونیٹائزیشن کے ذریعے رقوم تقسیم کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ ٹک ٹاک انتخابات کے دوران جھوٹی، گمراہ کن معلومات والے مواد کی روک تھام کیلئے پاکستان الیکشن سینٹر قائم کریگا جہاں سے صارفین کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ، مختلف مقامات کا تعین کرنے سمیت انتخابات بارے مستند معلومات فراہم کی جائینگی۔