عاشر وجاہت کے گانے کی دھوم بھارت تک پہنچ گئی

 گلوکار عاشر وجاہت کے نئے گانے کی دھوم
کیپشن:  گلوکار عاشر وجاہت کے نئے گانے کی دھوم

ویب ڈیسک:اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے نئے گانے ’جانم پیار تم سے ہے‘ کی دھوم بھارت تک جاپہنچی۔


عاشر وجاہت نے حال ہی میں اپنی البم ’صدقے‘ ریلیز کی ہے، تاہم اس کے گانے ’جانم پیار تم سے ہے‘ کا بخار ہر ایک کو متاثر کر رہا ہے۔

پہلے بھارتی اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانہ اور اب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کو اس گانے کے سحر نے جکڑ لیا۔


ان دونوں نے اس گانے پر ریلز بنا کر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے سینکڑوں صارفین نے پسند کیا ہے۔
اس گانے میں گلوکار کے چھوٹے بھائی نائل وجاہت اور ابھرتی ہوئی گلوکارہ نہال نسیم نے بھی اپنی آواز کا جادو چلایا ہے۔
2 فروری کو ریلیز ہونے والا یہ گانا اس وقت یوٹیوب پر نمبر 6 پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔


واضح رہے کہ عاشر وجاہت اور نائل وجاہت معروف پاکستانی ہدایت کار وجاہت رؤف اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے صاحبزادے ہیں۔
ماضی میں ان کی مشہور فلم ’چھلاوا‘ کے ٹائٹل سانگ ’چھلاوا‘ میں آواز کا جادو بھی چلا چکے ہیں جبکہ اپنے والدین کی ہدایتکاری و پروڈکشن کے زیر اہتمام بننے والی فلم ’لاہور سے آگے‘ کے گانے ’نئے راستے‘ سے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔