بحری جہاز پر ڈرون ’ایران سے فائر‘ کیا گیا: پینٹاگون

 بحری جہاز پر ڈرون ’ایران سے فائر‘ کیا گیا: پینٹاگون
کیپشن: بحری جہاز پر ڈرون ’ایران سے فائر‘ کیا گیا: پینٹاگون

ویب ڈیسک :پینٹاگون نے کہا کہ انڈیا کے ساحل پر جاپان کے ملکیتی کیمیکل بردار تجارتی جہاز کو ’ایران سے فائر کیے گئے ڈرون‘ نے نشانہ بنایا۔ 
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کی حماس (جسے ایران کی حمایت حاصل ہے) کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد یہ یہ پہلا موقع ہے کہ پینٹاگون نے کُھلے عام ایران پر بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔برطانوی جنگی جہاز نے بحیرہ احمر میں حملہ آور ڈرون مار گرایا
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کی اہم شپنگ لین پر ڈرون اور میزائل حملوں پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔پینٹاگون کے ایک بیان میں کہا کہ بحر ہند پر حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ بجھا دی گئی۔
بیان میں بتایا گیا کہ امریکی فوج انڈیا میں اپنی منزل کی طرف آگے بڑھنے والے ’بحری جہاز کے ساتھ رابطے میں رہتی ہے۔‘
پینٹاگون کے مطابق ’ڈرون حملہ انڈیا کے ساحل سے 200 ناٹیکل میل (370 کلومیٹر) دور ہوا۔ امریکی بحریہ کا کوئی جہاز اس کے آس پاس نہیں تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لائیبیریا کے جھنڈے والے ایم وی کیم پلوٹو جہاز کو ایک ڈچ ادارہ چلا رہا تھا اگرچہ یہ جہاز ایک جاپانی کمپنی کی ملکیت ہے۔