لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف کی 71ویں سالگرہ کی خوشی میں تقریب کا انعقاد

لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف کی 71ویں سالگرہ کی خوشی میں تقریب کا انعقاد
کیپشن: Lahore: Celebration of former Prime Minister Shehbaz Sharif's 71st birthday

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی 71 سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ ن لاہور کے دفتر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکر اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سمیت سابق ارکان اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لاہور مسلم لیگ ن کے دفتر میں پارٹی قائد کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صدر سیف الملوک کھوکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قائد کو مبارکباد باد دی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی سیلف الملوک کھوکر کا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر والہانہ استقبال کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ملک کو ڈیفالٹ کرنے سے بچایا ہے۔ 

تقریب میں پارٹی صدر شہباز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی لمبی زندگی کے لیے دعا بھی کی تقریب میں لیگی رہنما خواجہ احمد حسان ، مرزا جاوید ، ہشمت شاہ ، غزالی سلیم بٹ ،سید توصیف شاہ ، ملک وحید ، وحید گل ، ملک ریاض ، سمیت سابق خواتین ارکان اسمبلی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔