سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان انتقال کر گئے

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان انتقال کر گئے
کیپشن: Former PCB Chairman Shehryar Khan passed away

ایک نیوز:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شہریار خان طویل عرصے سے علیل تھے اور آج لاہور میں انتقال کر گئے، شہریار خان کی عمر 89 برس تھی۔شہریار خان کی تدفین کراچی میں کی گئی۔

شہریار خان دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین  رہے، شہریار خان سابق سفارت کار بھی تھے اور وہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

شہریارخان29مارچ1934کوبھارت کےشہرلکھنومیں پیداہوئے۔مرحوم کےپسماندگان میں بیوہ اورچاربچےشامل ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن  نقوی کاسابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان  کے انتقال پر اظہار افسوس  ،مرحوم کی خدمات کو خراج  عقیدت پیش کیا۔

 محسن نقوی کاکہنا تھاکہ  شہر یار خان مرحوم کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔