روس کے کنسرٹ ہال میں دھماکے،فائرنگ، 93افراد ہلاک

روس کے کنسرٹ ہال میں دھماکے،فائرنگ، 14افراد ہلاک
کیپشن: روس کے کنسرٹ ہال میں دھماکے،فائرنگ، 14افراد ہلاک

ایک نیوز :روس کے کنسرٹ ہال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 93افراد ہلاک اور145 زخمی ہوگئے۔

 ابتدائی رپورٹس کے  مطابق روس کےدارالحکومت ماسکو کے قرریب جنگی لباس پہنے ہوئے پانچ مسلح افراد نے کروکس سٹی ہال میں گھس کر آٹومیٹک ہتھیاروں سے ہجوم پر فائرنگ شروع کردی،حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا اور بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔پولیس نے سو سے زائد افراد کو ہال سے باہر نکال لیا ہے جبکہ موقع پر 50امبولینسز بھی موجود ہیں۔روس نے واقعے کو دہشترگردی قرار دیدیا۔