تھری ڈی ایکسرے سےسرچھاتی کے سرطان کی ابتدائی تشخیص میں کامیابی مل گئی

تھری ڈی ایکسرے سےسرچھاتی کے سرطان کی ابتدائی تشخیص میں کامیابی مل گئی
کیپشن: 3D X-ray has been successful in the early diagnosis of cervical cancer

ایک نیوز :تھری ڈی ایکسرے سے چھاتی کے سرطان کی ابتدائی تشخیص میں کامیابی ملی۔

پاکستانی خواتین میں چھاتی کا سرطان سرِفہرست ہے اور دنیا بھر میں خواتین کے سرطان کے 25 فیصد کیسز بھی بریسٹ کینسر سے ہی ہوتی ہے۔  اس ضمن میں تھری ڈی سینسر وقت سے پہلے ہی کینسر کی شناخت میں مدد دے سکتا ہے۔سوئزرلینڈ میں واقع عوامی جامعہ ای ٹی ایچ زیورخ، سائی انسٹی ٹیوٹ اور دیگر اداروں نے ملکر روایتی کمپیوٹرٹوماگرافی (سی ٹی) اسکین ٹیکنالوجی میں تبدیلی کی ہے۔ اس طریقے سے ریڈی ایشن کی مقدار بڑھائے بغیررسولیوں کی بہترشناخت کی جاسکتی ہے۔

اس عمل سے سینے کے اندر کیلشیئم کی مقدار نوٹ کی جاسکتی ہے جسے ’مائیکروکیلسی فکیشن‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس طرح بہت ہی ابتدائی مرحلے میں بریسٹ کینسر کی شناخت کی جاسکتی ہے۔ ماہرین نے اسے ایکس رے فیز کنٹراسٹ کا نام دیا ہے۔ اسی سنگِ عمل کو تھری ڈی ایکس رے طریقہ بھی کہا جاسکتا ہے۔