امریکا:گھرمیں آگ لگنےسے5بچےہلاک،2زخمی 

امریکا:گھرمیں آگ لگنےسے5بچےہلاک،2افرادزخمی 
کیپشن: USA: 5 children died, 2 people were injured due to house fire

ویب ڈیسک:امریکامیں گھرمیں آگ لگنےسے5بچےجھلس کرہلاک اورایک بچےسمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست انڈیانا کے شہر بینڈ میں ایک گھر میں پہلی اوردوسری منزل پر آگ لگنےسے5بچےہلاک جبکہ ایک بچہ اورایک فائرفائٹرزخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آگ کی اطلاع ملتےہی ریسکیواورفائرفائٹرجائےوقوعہ پرپہنچ گئےاورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمی بچوں کوہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر5بچےزخموں کی تاب نہ لاتےہوہلاک ہوگئےجبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیاجس کی حالت اب خطرےسےباہرہے۔
دوسری جانب آگ سےزخمی ہونےوالےفائرفائٹرکوبھی ہسپتال میں طبی امداددی گئی۔
امریکی میڈیاکےمطابق تاحال آگ لگنےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے۔