نوازشریف بھی اپنے پرستاروں کی شرٹس پر دستخط کرنے لگے 

نوازشریف بھی اپنے پرستاروں کی شرٹس پر دستخط کرنے لگے 
کیپشن: Nawaz Sharif also started signing the shirts of his fans

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف بھی اپنے پرستاروں کی شرٹس پر دستخط کرنے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نوازشریف کی کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہےنوازشریف اپنے پرستاروں کی قیمض پر دستخط کررہے ہیں۔میاں محمد نوازشریف نے ایک بچے کے ہاتھ پر بھی دستخط کئے ۔اس موقع پر نوازشریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ مریم نواز نے ان بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔


ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” پاکستان سے آئے بچوں کا قائد مسلم لیگ ن سے والہانہ اظہار محبت، بچوں نے نواز شریف صاحب سے آٹو گراف لیا۔ پوری قوم کے دل میں نواز شریف صاحب کی محبت رچ بس چکی ہے۔“