گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد تکمیل تک پہنچنا چاہئے ،تحریک انصاف

گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد تکمیل تک پہنچنا چاہئے ،تحریک انصاف
کیپشن: گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد تکمیل تک پہنچنا چاہئے ،تحریک انصاف

ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ  ایرانی صدرکا دورہ پاکستان خوش آئند ہے ، حکومتی ترجمان جواب دیں گیس پائپ لائن کب تک مکمل ہوگی ؟

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومتی ترجمان جواب دیں گیس پائپ لائن کے حوالے سے کیا اپ ڈیٹ ہے ،یہ عوامی فلاحی منصوبہ ہے اس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جانا ضروری ہے ،ملک میں مسلسل گیس کے ذخائر کم ہورہے ہیں اس لئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے ،اس حوالے سے کسی قسم کی پابندیوں کو خاطر میں نہ لایا جائے۔