الیکشن کمیشن کا فیصلہ اتفاق رائے سے آیا، اس میں کوئی ابہام نہیں:احسن اقبال

 الیکشن کمیشن کا فیصلہ اتفاق رائے سے آیا، اس میں کوئی ابہام نہیں:احسن اقبال
کیپشن: الیکشن کمیشن کا فیصلہ اتفاق رائے سے آیا، اس میں کوئی ابہام نہیں:احسن اقبال

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اتفاق رائے سے آیا، کوئی ابہام نہیں تھا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نےلاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جا چکا ہے، نوازشریف کو نااہل کیا گیا تو ن لیگ نے سڑکیں بلاک نہیں کیں۔ ن لیگ نے نوازشریف مخالف فیصلے کیخلاف قانونی جنگ لڑی۔ پی ٹی آئی احتجاج کرکے اپنے ہی لیڈر کے نظریئے کی مخالفت کررہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پی ٹی آئی اپنے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کرنے کے بجائے عدالت کا آپشن اختیار کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ متفقہ طور پر دیا گیا ہے اور وہ ملکی تاریخ کے پہلے سابق وزیراعظم ہیں، جنہیں کرپٹ پریکٹس کے الزامات پر نااہل کیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا تحریک انصاف کی حکومت نے 4 سال میں ترقیاتی بجٹ بڑھانے کی بجائے گھٹا دیا۔ سرمایہ کاری کے بغیر کوئی ملک ترقی میں کر سکتا۔