امیربالاج قتل کیس ،ملزم احسن شاہ کے اہم انکشافات،قابل اعتراض تصاویربھی برآمد

 امیربالاج ٹیپو قتل کیس ،ملزم احسن شاہ کے گھر سے 25لاکھ برآمد
کیپشن:  امیربالاج ٹیپو قتل کیس ،ملزم احسن شاہ کے گھر سے 25لاکھ برآمد

ایک نیوز: امیربالاج ٹیپو قتل کیس، ملزم احسن شاہ کے اہم انکشافات،گھر سے25لاکھ  ،موبائل سے قابل اعتراض ویڈیو،تصاویربھی برآمدہوئیں۔

 جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے سربراہ آفتاب پھلروان کی سربراہی میں زیر حراست احسن شاہ کے گھر چھاپہ ماراگیا۔احسن شاہ نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ طیفی بٹ سے بالاج کی مخبری کرنے کا 50 لاکھ لیا تھا۔ جس پر25لاکھ گھرسے برآمد کرلئے۔ راوی روڈ  سے ایک اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ۔

 واضح رہے کہ ملزم احسن شاہ 22مارچ تک پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پرہے۔پولیس ملزم کو23مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کرکے ریمانڈ لے گی۔

 لاہور سی آئی اے آرگنائزڈکرائم نے بالاج قتل کی تفتیش کیلئےعلی اصغر پٹھان، ملک سہیل، احسن شاہ، شوٹر ایاز سہولت کار بلال اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور حسنین کو حراست میں لے رکھا ہے۔

سی آئی اے پولیس نے  ملزم احسن شاہ کے  موبائل سے 100 سے زائد  قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فون گیلری سے برآمد کرلی۔احسن شاہ قابل اعتراض ویڈیو بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا۔ احسن شاہ کے موبائل سے ملک سہیل، شوٹر مظفر اور مرکزی ملزم بلاول کے ساتھ رابطے کاریکارڈ نکلا ۔

ملزم احسن شاہ نے بیان دیا کہ  طیفی بٹ سے ملنے جاتا تو موبائل گھر چھوڑ دیتا تھا۔