سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ

سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ
کیپشن: Another big increase in the price of gold

ایک نیوز:سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہونےسےفی تولہ سوناکتنےکاہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق مقامی مارکیٹ سونےکی فی تولہ قیمت میں 4600روپےکااضافہ ہونےسےسونا2 لاکھ32 ہزار 400 روپے فی تولہ کاہوگیا۔10گرام سونے کی قیمت 3943 روپے کااضافہ ہونےسےسونا1لاکھ 99 ہزار 245روپے کاہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 47 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2225 ڈالر پرپہنچ گیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزسونےکی قیمت میں پانچ سوروپےکااضافہ ہواتھا۔