آج بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نےنویدسنادی

آج بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نےنویدسنادی
کیپشن: Will it be cloudy today? Meteorological Department announced

ایک نیوز:ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہےگا،خیبرپختونخوا،پنجاب کےعلاقوں اورگلیات میں آندھی کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش متوقع  ہے،چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان ،شانگلہ، باجوڑ، کرک، خیبر پشاور ،مردان اور کوہاٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان  ہے،راولپنڈی ،اٹک ،چکوال، سرگودھا، لاہور ،فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بادل برسنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مری اور گلیات میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع  ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان  ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔