پاک نیوزی لینڈ ٹی20سیریز،لاہور میں ٹکٹنگ بوتھ قائم 

پاک نیوزی لینڈ ٹی20سیریز،لاہور میں ٹکٹنگ بوتھ قائم 
کیپشن: پاک نیوزی لینڈ ٹی20سیریز،لاہور میں ٹکٹنگ بوتھ قائم 

ایک نیوز(چودھری اشرف) پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ٹکٹنگ بوتھ  قائم کردیاگیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق  باکس آفس کا مقصد شائقین کو آسانی سے ٹکٹوں کی فراہمی ہے۔ لاہور میں میچز 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ لاہور میں یہ باکس آفس لبرٹی کے داخلے کے قریب قائم ہوگا جو 22 اپریل سے کام شروع کرے گا۔ ہاسپٹیلٹی باکسز کے سوا دیگر تمام ٹکٹیں باکس آفس پر دستیاب ہونگی۔

25اپریل کو چوتھے ٹی20میچ میں وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ6ہزار، وی وی آئی پی انکلوژر کی 4ہزار ، وی آئی پی کی1ہزار ،پریمئم  کی 800، فرسٹ کلاس  کی 500روپے اور جنرل ٹکٹ 300روپے کی ہوگی۔

27اپریل کو 5ویں ٹی20میچ کیلئے وی وی آئی پی گیلری  کی ٹکٹ 7ہزار ،وی وی آئی پی انکلوژر  کی ٹکٹ 5ہزار،وی آئی پی کی 1300، پریمئم کی ٹکٹ900 اور فرسٹ کلاس کی ٹکٹ600،جنرل 300روپے کی ہوگی۔