دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلےنمبر پرآگیا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلےنمبر پرآگیا
کیپشن: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلےنمبر پرآگیا

ایک نیوز نیوز: ایشیائی ممالک دنیا کے آلودہ ترین ملکوں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا شہر لاہور پہلے اور بھارتی دارالحکومت نئی دلی دوسرے نمبر پر ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق چین کا شہر بیجنگ چوتھے اور بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا ساتویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی آٹھویں نمبر پر ہے۔

لاہور میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش کے بعد اسموگ میں کچھ کمی واقع ہوئی تھی تاہم سردی اور خشک موسم بڑھتے ہی اسموگ کی سطح بھی بلند ہونا شروع ہوگئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہر میں اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اسموگ بڑھنے سے گلے، سینے اور سانس کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے بالخصوص دمہ کے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔