شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کاآپریشن،2دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کاآپریشن،2دہشتگرد ہلاک
کیپشن: شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کاآپریشن،2دہشتگرد ہلاک

ایک نیوز: سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں  آپریشن،2دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز  نےشمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا،۔ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق  علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔