بادل کب اورکہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی

بادل کب اورکہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی
کیپشن: When and where will the clouds rain? The Meteorological Department has predicted

ایک نیوز:ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہےگا،جبکہ شمالی علاقہ جات میں رات کوبارش اوربرفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق دن بھرملک کےمختلف علاقوں میں موسم خشک رہےگا،جبکہ شام کےاوقات میں مطلع جزوی ابرآلوہونےکاامکان ہے،اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک شام میں مطلع ابر آلود رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شام کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، رات کے اوقات میں چترال ،دیر، سوات اور کوہستان میں بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک شام میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، مری اور گلیات میں شام کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد جبکہ شام میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔