آسٹریلیا نے احتجاجاً افغانستان کیساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

آسٹریلیا نے احتجاجاً افغانستان کیساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا
کیپشن: آسٹریلیا نے احتجاجاً افغانستان کیساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

ویب ڈیسک :افغانستان میں انسانی حقوق کی ناقص صورت حال کے باعث کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کیساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کےمطابق افغانستان میں خواتین کے حقوق کی بگڑتی صورتحال کے باعث فیصلہ کیا،کھیلوں میں خواتین کی بھرپور شمولیت کے حامی ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد آسٹریلیا نے یہ تیسری بار کھیلنے سے انکار کیا ، تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز اگست میں یو اے ای میں شیڈول تھی۔یاد رہے آسٹریلیا نے گزشتہ دو سالوں میں افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ کے دو میچز کھیلے ہیں۔