فادرز ڈے پر دعا زہرا کے والدبیٹی کی یاد میں روتے رہے، ویڈیو وائرل

فادرز ڈے پر دعا زہرا کے والدبیٹی کی یاد میں روتے رہے، ویڈیو وائرل
ایک نیوز نیوز:‌فادرز ڈے دالے دن دعا زہراکے والد مہدی کاظمی کی بیٹی کی یاد میں روتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشک بار ہے۔
وائرل ویڈیو میں دعا کے والد کو صوفے پر لیٹے روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔



اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مہدی کاظمی کی دلجوئی کے لئے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی مہدی کاظمی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں فادرز ڈے وش کیا اور انہیں بہترین والد کہتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔