شعیب ملک اپنی نئی نویلی دلہن کو کب سے جانتے ہیں؟

 شعیب ملک اپنی نئی نویلی دلہن کو کب سے جانتے ہیں؟
کیپشن: شعیب ملک اپنی نئی نویلی دلہن کو کب سے جانتے ہیں؟

ویب ڈیسک:سابق کپتان کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے مشہور اداکارہ ثناء جاوید سے شادی رچا لی ہے۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ شعیب ملک اپنی نئی نویلی دلہن کو کب سے جانتے ہیں اور شادی سے پہلے ان کو کس نام سے پکارتے تھے؟

یاد رہے کہ قبل ازیں شعیب ملک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کی اور انہیں ’بڈی‘ (دوست) کہہ کر سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔

یہاں بھی شعیب ملک کے مداحوں نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور درمیان میں ثانیہ مرزا کا ذکر لے آئے۔

کچھ لوگوں نے شعیب ملک کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ثانیہ مرزا کو بھی ٹیگ کردیا۔