بھارت کیلئے پاکستان کے نئے ناظم الامور دہلی پہنچ گئے

بھارت کیلئے پاکستان کے نئے ناظم الامور دہلی پہنچ گئے
کیپشن: بھارت کیلئے پاکستان کے نئے ناظم الامور دہلی پہنچ گئے

ایک نیوز :بھارت کے لیے پاکستان کے نئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ دہلی پہنچ گئے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق سعد احمد  وڑائچ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے گزشتہ رات   بھارت پہنچے,دہلی میں وہ اعزاز خان کی جگہ ناظم الامور کا عہدہ سنبھالیں گے۔اعزاز احمد خان اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کر کے مارچ کے پہلے ہفتے دہلی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سعد وڑائچ اگلے ہفتے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور اس دوران وہ ایک ہفتہ اعزازخان کے ساتھ اوور لیپ پیریڈ گزاریں گے۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت نے نئی دہلی میں ہائی کمیشن کے لیے دفتر خارجہ کے سینیئر افسر سعد وڑائچ کو اگست 2023 میں بھارت کے لیے نیا چارج ڈی افیئر (ناظم الامور) منتخب کیا تھا۔