بالی ووڈ کی دو بلاک بسٹر فلموں کے پارٹ 2کے سکریپ تیار

بالی ووڈ کی دو بلاک بسٹر فلموں کے پارٹ 2کے سکریپ تیار
کیپشن: بالی ووڈ کی دو بلاک بسٹر فلموں کے پارٹ 2کے سکریپ تیار

ویب ڈیسک: بھارتی فلمساز کے کے رادھاموہن نے بلاک بسٹر فلموں ‘بجرنگی بھائی جان’ اور ‘راؤڈی راٹھور’ کے سیکوئل کی اسکرپٹ تیار کرلی ہیں۔
پروڈیوسر کے کے رادھاموہن نے بتایا کہ مصنف وجیندر پرساد نے ‘راؤڈی راٹھور 2′ کی اسکرپٹ لکھ لی ہے، ہم اب فلم کے لیے اچھی کاسٹ کے تلاش میں ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ‘بجرنگی بھائی جان 2′ پر بھی کام جاری ہے، اس کا اسکرپٹ بھی تیار ہے، ہم نے سلمان خان کو اسکرپٹ دِکھانا ہے، اُس کے بعد دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
رادھاموہن نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ‘راؤڈی راٹھور 2′ میں اکشے کمار کام کریں گے یا ان کی جگہ کوئی اور اداکار مرکزی کردار ادا کرے گا جبکہ گزشتہ سال یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ‘راؤڈی راٹھور 2′ میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کریں گی۔