اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج سےمنسلک ہوگئیں

اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج سےمنسلک ہوگئیں
کیپشن: Actress Hina Rizvi got married

ویب ڈیسک:شوبزانڈسٹری کی اداکارہ حنا رضوی رشتہ ازدواج سےمنسلک ہوگئیں۔
شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ وہدایتکارہ سنگیتاکی چھوٹی بہن اداکارہ حنارضوی نےگزشتہ روزٹک ٹاکرعماراحمدخان سےشادی کرلی۔
شادی تقریب میں اہلخانہ سمیت چندرشتےداروں اورقریبی دوستوں نےشرکت کی۔اداکارہ نےشادی کےخاص موقع پرگولڈن رنگ کی میکسی زیب تن کی جبکہ اُن کے دولہا میاں نے سفید کُرتے پاجامے کے ساتھ واسکٹ پہنی۔
چند روز قبل حنا رضوی نے اپنے مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا، اُن کی مایوں کی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی تھی جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی فنکاروں نے شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ حنا رضوی نے اپنی بڑی بہن سنگیتا کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی ہے، اُن کے مشہور ڈراموں میں ‘فیری ٹیل’، ‘بشر مومن’، ‘اُمید’، ‘کالج گیٹ’، ‘بندش’ اور ‘تقدیر’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔