مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر علمی کریم نے بھارتی حریف کو دھول چٹا کر ٹائٹل جیت لیا

 مکسڈ مارشل آرٹ کے کھلاڑی ہیں جو  15 عالمی مقابلوں میں 9 دفعہ جیت  اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے
کیپشن: مکسڈ مارشل آرٹ کے کھلاڑی ہیں جو  15 عالمی مقابلوں میں 9 دفعہ جیت  اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے

ایک نیوز نیوز: معروف پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر علمی کریم نے میٹرکس فائٹ نائٹ  پروموشن میں بھارتی حریف دھرو چودھری کو شکست دے کر بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں ہونے والے ایم ایف این جسے  ایشیا کا سب سے بڑا ایم ایم اے پروموشن مقابلہ کہا جاتا ہے۔ اس میں دنیا بھر سے مکسڈ مارشل آرٹ کے  عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ بینٹم ویٹ میں بھارت کے دھرو ک مقابلہ پاکستان کے جنگجو کھلاڑی علمی کریم سے ہوا ۔
 تاہم مقابلہ کچھ منٹوں تک  ہی جاری رہ سکا کیونکہ علمی نے اپنے بھارتی حریف کو  ایم ایف این کے 10 ویں ایڈیشن کے اس وحشیانہ مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ہی دھول چٹا دی اور اس سنسنی خیز مقابلے کو جیت لیا ۔


 علمی اس وقت پاکستان کے سب سے زیادہ کامیاب مکسڈ مارشل آرٹ کے کھلاڑی ہیں جو  15 عالمی مقابلوں میں 9 دفعہ جیت  اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جبکہ 6 مقابلوں میں انہیں شکست ہوئی ۔