پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اوگرا کا بڑا اعلان 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اوگرا کا بڑا اعلان 
کیپشن: big announcement of ogra regarding petrol and deisel price
سورس: google

ایک نیوز :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منصفانہ اور درست کمی پر آئل انڈسٹری کی جانب سے غیر ضروری تنقید پر تشویش ظاہرکی ہے اور سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ قیمتوں میں کمی وفاقی حکومت کے جاری کردہ پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کے جاری بیان کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے 28 جولائی 2020 کو منظور کردہ فارمولے کے مطابق کیا گیا ہے اور اسی کے مطابق 16 جولائی 2023 کو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ای سی سی کے مذکورہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پندرہ روزہ پی ایس اوکے پریمیم، فریٹ یا انسیڈینٹلزکی عدم دستیابی کی صورت میں پی ایس او کی گزشتہ ماہ دستیاب پندرہ روزہ انسیڈینٹلزکا اطلاق کیا جائےگا۔
اس کے مطابق پی ایس اوکی جانب سے گزشتہ ماہ کے دستیاب انسیڈینٹلزکو قیمتوں میں شامل کیا گیا تھا تاہم یکم جولائی تا 31 دسمبر 2023ء کی مدت کے لیے پی ایس او کا 4.20 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ڈیزل پریمیم 29 مئی 2023ء سے پی ایس او اور کویت پیٹرولیم کمپنی کے درمیان باہمی اتفاق رائے کے مطابق دستیاب تھا۔
لہٰذا ای سی سی کے فیصلے پر من و عن عمل کیا گیا ہے اور تیل کی صنعت کی جانب سے قیمتوں کے طریقہ کار اور رسد میں خلل کے حوالے سے دعوے بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔