تخت لاہور کس کا؟ قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ 

تخت لاہور کس کا؟ قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ 
کیپشن: Whose throne is Lahore? Kante contest on 14 seats of National Assembly

ایک نیوز: عام انتخابات 2024 کیلئے لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 سیٹیں انتہائی اہمیت کی حامل ہوگئی ہیں۔ تخت لاہور کی جنگ میں ن لیگ  کو لاہور سے کئی حلقوں میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق این اے 130 میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور یاسمین راشد کا مقابلہ ہوگا۔ 

این اے 122 میں خواجہ سعد رفیق اور لطیف کھوسہ کا سخت مقابلہ متوقع ہے۔ 

حلقہ این اے 127 میں بلاول بھٹو اور  لیگی امیدوار عطااللہ تارڑ  کا سخت جوڑ پڑے گا۔ تحریک انصاف کے ظہیر عباس کھوکھر بھی این اے 127 میں مضبوط امیدوار سمجھے جارہے۔

حلقہ این اے 129 میں حماد اظہر کے والدمیاں اظہر اور حافظ نعمان آمنے سامنے ہوں گے۔ 

این اے 128 سے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔ تاہم ن لیگ نے اس حلقے سے آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔ 

این اے 119 سے مریم نواز، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 123 سے شہباز شریف مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار ہیں۔

این اے 120 سے ایاز صادق، این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر، این اے 124 سے رانا مبشر اقبال اور این اے 125 سے افضل کھوکھر ن لیگ کے مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں۔