انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کامیلہ آج سےجنوبی افریقامیں سجےگا

انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کامیلہ آج سے سجےگا
کیپشن: Under-19 Cricket World Cup Kamila will be held from today

ویب ڈیسک: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کامیلہ آج سےجنوبی افریقامیں سجےگا۔
 تفصیلات کےمطابق انڈر19کرکٹ ورلڈکپ جنوبی افریقامیں آج سےشروع ہوگاجس میں قومی ٹیم اپناپہلامیچ ہفتےکوافغانستان کےخلاف کھیلےگی۔
ورلڈکپ میں سولہ ٹیمیں شریک ہونگی جن کوچارگروپوں میں تقسیم کیاگیاہے،پاکستان کےگروپ میں نیوزی لینڈ، نیپال، افغانستان شامل ہیں، پہلے روز میزبان جنوبی افریقہ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔
آئرلینڈ کی ٹیم امریکہ کےمدمقابل ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ہفتے کو ایکشن میں ہوں گی۔ سعد بیگ کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ٹیم ایک ہفتے سے جنوبی افریقہ میں موجودہے۔
پاکستان اور افغانستان کا آخری میچ  ایشیا کپ میں ہوا تھا جس میں قومی ٹیم تراسی رنزسے فاتح رہی تھی۔ کپتان سعد بیگ نے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینے کا اظہارکیا ہے۔