اولمپک ہاکی کوالیفائر،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اولمپک ہاکی کوالیفائر،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: Olympic hockey qualifier, Pakistan reached the semi-finals

ویب ڈیسک:پاکستان ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپک کوالیفائر میں ملائیشیاکوشکست دےکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کےمطابق عمان میں جاری ہاکی ایونٹ میں ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے پول میچ میں دونوں ٹیموں نے 3-3 گول کیے جس کے بعد میچ برابر ہو گیا تھا۔
پاکستان گروپ اےمیں چارپوائنٹ حاصل کرنےمیں کامیاب رہاجس کی وجہ سے گروپ میں دوسری پوزیشن پررہنےکےسبب قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی،سیمی فائنل میں پاکستان کامقابلہ جرمنی سےہوگا۔
پاکستان کی جانب سے سفیان، عماد بٹ اور رانا وحید نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کیلئے گول کیے جبکہ ملائشیا کے صاری فطری، ابوکمال اور فرحان اشعری نے گول کیے۔
واضح رہےکہ اولمپک ہاکی کوالیفائرز ایونٹ میں پاکستان اور جرمنی کے مابین سیمی فائنل 20 جنوری کو 9:30 بجے پاکستانی وقت کے مطابق کھیلا جائیگا۔