ملک دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا،فیصل کریم کنڈی

ملک دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا،فیصل کریم کنڈی
کیپشن: ملک دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا،فیصل کریم کنڈی

 ایک نیوز:رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے ملک بحرانوں کا شکار ہے دوبارہ الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا ایک نیوز کے پروگرام ’’بیریئرز ود مالک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھاکہ عام ا نتخابات کے  نتائج کے حوالے سےہمیں بہت سے تحفظات تھے ،برملا اظہار کیا ۔اگر وزیراعظم ہمارانہیں بنتا تو ہم حکومت میں نہیں جاسکتے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آنے والی حکومت کیلئے بہت مسائل ہونگے۔ وزیراعظم ہوں یاوزیر خزانہ ،ان کا فیصلہ ن لیگ کرے گی۔

فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ آنے والی ن لیگی حکومت کے ان فیصلوں کی حمایت کرینگے جو ضروری ہوں گے۔ غیر ضروری فیصلوں پر تو حمایت نہیں کی جائے گی۔  پیپلزپارٹی کسی صورت اپوزیشن میں نہیں بیٹھ سکتی۔